اٹلی میں حکام کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں آنے والے شدید زلزلے سے کم از کم 159 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔
اٹلی کے شہری دفاع کے حکام کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 368 ہے۔
right;">
زلزلہ سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔
انھوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے میں وعدہ کیا کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گاؤں کو اس آفات میں تہنا نہیں چھوڑا جائے گا۔